ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ ایرانی بحریہ مختلف شعبوں میں خود کفیل ہوگئي ہے۔ ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے آج ایران کے جنوبی ساحلی شہر بندرعباس میں بحریہ کی نمائش کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ، بہت سے سائنسی اور فوجی شعبوں میں اپنی ضرورتیں پوری کرنے پر قادر ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مزید کوشش کرکے مطلوبہ حد تک پہنچنا ہوگا۔ بحریہ کی نمائش میں مختلف طرح کے ہتھیار و ساز وسامان، آبدوزوں، ڈسٹرائر ، میزائل بردار جہازوں ، میزائيلوں، اور مواصلات کے ساز وسامان کی نمائش کی گئي ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
12 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513627
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ ایرانی بحریہ مختلف شعبوں میں خود کفیل ہوگئي ہے۔